سپاٹ فکسنگ : سماعت کی تاریخ ملتوی نہ ہونے پر سلمان بٹ تنہا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) مبینہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث تینوں پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان انڈرسٹینڈنگ کا فقدان ہونے کی وجہ سے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محمد عامر اور محمد آصف کا سلمان بٹ کے ساتھ 6 جنوری کو ہونے والی کیس کی سماعت کو ملتوی کرنے پر اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے سلمان بٹ تنہا رہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کی بناءپر سپاٹ فکسنگ کیس کا تمام ملبہ سلمان بٹ پر پڑنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ کے مبینہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے حوالے سے آئی سی سی کے پاس کافی ٹھوس شواہد موجود ہیں جس کی بناءپر ان کے سزا سے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں ذرائع کے مطابق فاسٹ باولر محمد عامر نے آئی سی سی کی طرف سے وعدہ معاف گواہ بننے پر بھی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔