قومی سینئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی سینئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ باضابطہ طور پر شروع ہو گیا، جوہر ٹائون ہاکی سٹیڈیم میں لگائے گئے تربیتی کیمپ میں کیمپ کمانڈنٹ اولمپئن خواجہ جنید اور دیگر کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی ایشین چیمپئنز ٹرافی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاریوں شروع کردی گئی ہیں۔کیمپ کمانڈنٹ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ چالیس میں ستائیس کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے کچھ کھلاڑی مصروفیات کے باعث رپورٹ نہیں کرسکے آئندہ دو روز میں تمام کھلاڑی کیمپ جوائن کرلیں گے۔