کھلاڑی جذبے سے کھیلے تو جیت سکتے ہیں : سابق کرکٹرز کا رد عمل
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) سابق چیف سلیکٹر محسن خان اور محمد الیاس کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے کھلاڑی ٹیسٹ سیریز والے جذبے کے ساتھ کھیلے تو کامیابی مقدر بنے گی۔ میزبان ٹیم ٹیسٹ سیریز نہ جیتنے کا بدلہ لینے کی کوشش کریگی۔ پاکستان ٹیم انگلینڈ ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کھلاڑیوں کو ہار کا لفظ اپنے ذہن سے نکال کر میدان میں اترنا ہوگا۔ انگلینڈ ٹیم اپنے ہوم گراونڈ پر آسان نہیں۔