پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آج ہو گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 28 واں اجلاس آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت نگران چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کریں جس میں 2013-14ءکے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس میں پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے دو ارکان کی جگہ نئے ممبران کا تقرر بھی عمل میں لانے جانے کا امکان ہے۔