پہلا ٹی ٹونٹی: پاکستان نے زمبابوے کو 25 رنز سے شکست دیدی

ہرارے (اے پی اے+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 25 رنز سے ہرا دیا۔ شاہد آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 162 رنز کا ہدف دیا تھا۔ میزبان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 136 رنز بناسکی۔ برینڈن ٹیلر32 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، ووسی سبانڈا 31 اور ہیملٹن مساکیڈزا 18 رنز بناسکے۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد 70 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ ڈیبیو کرنے والے صہیب مقصود نے 26 رنز بنائے۔دومیچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔ احمد شہزاد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
کرکٹ میچ