میچ فکسنگ الزامات، پی سی بی نے راشد لطیف کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

 میچ فکسنگ الزامات، پی سی بی نے راشد لطیف کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ فکسنگ کے الزامات پر سابق کپتان راشد لطیف کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ پی سی بی نے راشد لطیف سے لگائے جانے والے الزامات کے ثبوت طلب کر لئے۔ قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ بورڈ پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت فراہم کریں، ورنہ معافی مانگیں۔ راشد لطیف نے الزام لگایا تھا کہ سٹے باز انوبھٹ پی سی بی کا مہمان بنتا رہا ہے ۔