قومی فٹ بال ٹیم کھٹمنڈو چلی گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ساف فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے پاکستان ٹیم ثمر اسحاق کی قیادت میں کھٹمنڈو روانہ ہو گئی۔ ٹورنامنٹ سے قبل قومی ٹیم سات روز تک نیپال پر پریکٹس کرے گی۔ ساف فٹبال چیمپئن شپ 31 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائیگا۔