عقیل خان اور احمد چودھری آج تجمل عباس میموریل ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل کھیلیں گے

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) ٹاپ سیڈ عقیل خان نے محمد عابد کو جبکہ احمد چوہدری نے یاسر خان کو ہرا کر سید تجمل عباس میموریل ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ فائنل آج کھیلا جائیگا۔