بہاولپور زون کی ٹیم نے آرمی باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

 بہاولپور زون کی ٹیم نے آرمی باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) بہاولپور زون کی ٹیم نے لاہور زون کو فائنل میں 66کے مقابلے میں 74پوائنٹس سے شکست دیکر آرمی باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی۔ سات روزہ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی اور پاکستان رینجرز پنجاب کی مختلف زونوں کی گیارہ ٹیموں نے حصہ لیا۔