آئی پی ایل میچ فکسنگ‘ داﺅد ابراہیم سمیت 4 افراد کے ناابل ضمانت وارنٹ جاری

آئی پی ایل میچ فکسنگ‘ داﺅد ابراہیم سمیت 4 افراد کے ناابل ضمانت وارنٹ جاری

نئی دہلی (آن لائن) دہلی ہائیکورٹ نے گذشتہ روز آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں انڈر ورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم اور اس کے تین ساتھیوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ ایڈیشنل سیشن جج دھرمیش شرما نے داﺅد کے علاوہ آئی پی ایل میچ فکسنگ میں تعاون پر کراچی اور لاہور کے جاوید چھوٹانی‘ سلمان الیاس ماسٹر اور احتشام کے وارنٹ جاری کئے۔ آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کیلئے بنائے جانے والے سپیشل سیل کی درخواست پر عدالت نے یہ اقدام کیا۔ یاد رہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم ڈائریکٹر جنرل پی سی بی جاوید میانداد کے سمدھی ہیں۔