قومی کرکٹ ٹیم کل دورہ زمبابوے کے لیے روانہ ہوگی جہاں وہ ایک ٹیسٹ ،دوٹی ٹونٹی اورتین ون ڈے میچ کھیلے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کل دورہ زمبابوے کے لیے روانہ  ہوگی جہاں وہ ایک ٹیسٹ ،دوٹی ٹونٹی اورتین ون ڈے میچ کھیلے گی۔

قومی ٹیم اٹھائیس اگست کو زمبابوے الیون کےخلاف پریکٹس میچ سےدورے کا آغاز کرے گی۔ پاکستان اورزمبابوے کےمابین واحد ٹیسٹ میچ یکم سے پانچ ستمبر تک بلاویو میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ، پہلاون ڈے آٹھ ستمبر، دوسرا گیارہ ستمبراورتیسرا چودہ ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دوٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سولہ اوردوسرا اٹھارہ ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی سترہ رکنی ٹیم میں کپتان مصباح الحق، توفیق عمر، عمران فرحت،اظہر علی، یونس خان ،شعیب ملک ،اسد شفیق ،عمر اکمل ،رمیض راجہ ،عدنان اکمل ،سعید اجمل ،یاسر شاہ ،سہیل تنویر، جنید خان اوراعزازچیمہ شامل ہیں ۔ تینوں فارم کی کرکٹ میںمصباح الحق ٹیم کی قیادت کریں گے۔ استعفی کے بعد بطور کوچ وقار یونس کا ٹیم کے ساتھ یہ آخری دورہ ہوگا۔