پاکستان آئندہ برس ڈیوس کپ ٹائی گروپ ون میں کوریا کے مدمقابل ہو گا
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان آئندہ برس شیڈول ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ون میں کوریا کے مدمقابل ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹائی 2 سے 4 فروری تک کھیلی جائے گی، پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ٹو کے تیسرے مرحلے میں تھائی لینڈ کو شکست دے کر گروپ ون کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ بی این پی پری باس، لندن میں ڈیوس کپ ٹائی اور فیڈ کپ 2018ءکے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔