نک گالف چیمپئن شپ کیلئے تین روزہ ٹرائلز مکمل
لاہور (نمائندہ سپورٹس) چین میں ہونیوالی نک فالڈو سیریز گالف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے چار رکنی گالف ٹیم کے انتخاب کیلئے تین روزہ ٹرائلز ڈیفنس رایا گالف کورس لاہور میں مکمل ہو گئے۔ انڈر 16 کیٹگری میں علی انیش رحمان، انڈر 18 کیٹگری میں منہاج مقصود، انڈر 21 کیٹگری میں ندیم اسلم اور گرلز کیٹگری میں مریمہ خان کو منتخب کیا گیا۔نک فالڈو سیریز گولف چیمپئن شپ مارچ میں چین میں کھلی جائیگی۔