دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم کا انتخاب،سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا
لاہور (نمائندہ سپورٹس) دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب کی خاطرقومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج منگل کو کراچی میں ہوگا۔چیف سلیکٹر معین خان کی سربراہی میں کمیٹی آئندہ ماہ یواے ای میں آسٹریلیا کیخلاف تینوں طرز کیلئے ٹیموں کوآخری شکل دی جائیگی۔ چیئرمین پی سی بی کی منظوری سے قومی سکواڈز کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عمر گل تینوں طرز کی کرکٹ میں شامل نہیں ہو گے اور ہیڈ کوچ وقار یونس چیمپئنز لیگ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے اعزاز چیمہ کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ میں لینا چاہتے ہیں۔ اوپننگ میں ون ڈے سکواڈ سے شرجیل خان کی سرفراز احمد جبکہ ٹیسٹ میں محمد حفیظ کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ ون ڈے کے لئے سپن باؤلنگ کے شعبے میں ذوالفقار بابر حتمی ہیں جبکہ ٹیسٹ میں رضا حسن اور یاسر شاہ کے درمیان ٹائی ہے۔ سنیئر بلے باز یونس خان کی جگہ اسد شفیق کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔