چٹاگانگ ٹیسٹ: انگلینڈ کی بنگلہ دیش پر 273 رنز کی برتری
چٹا گانگ(سپورٹس ڈیسک )پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ نے بنگلہ دیش کےخلاف دوسری اننگز میں آٹھ وکٹوں پر 228 رنز بناکر مجموعی طور پر273رنز کی برتری حاصل کرلی ۔ شکیب نے پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں248رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ۔تمیم اقبال نے 78 رنزبنائے ۔بین سٹوکس نے چار ‘معین علی نے تین‘عادل رشید نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 293رنز بناکر آﺅٹ ہوئی تھی۔
18 سالہ مہدی نے اس اننگز میں چھ وکٹیں لیں ۔