قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ آج انگلینڈ روانہ ہونگے
لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر محمد حفیظ آج انگلینڈجائیں گے جہاں 24نومبر کو لاف برو یونیورسٹی میں قائم غیر قانونی بائولنگ ایکشن چیک کرنے والی لیبارٹری میں آئی سی سی کے منظور شدہ بائیو مکینسٹ ان کی بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لیں گے ۔محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ان کی چار گیندوں کے مشکوک ہونے کو رپورٹ کیا گیا اور مجھے امید ہے کہ میں 24نومبر کو انگلینڈ کی لیبارٹری میں ہونے والے بائولنگ ایکشن کے ٹیسٹ میں کلیئر ہوجائوں گا ۔میر ی چار گیندوں کے مشکوک رپورٹ ہونے سے مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں ٹیسٹ کے بعد کلیئر ہوجائوں گا ۔ ٹیسٹ دینے کے بعد 25نومبر کو یو اے ای جائوں گا۔