پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش 2ٹی ٹونٹی میچوں سے مشروط
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں اس حوالے سے پی سی بی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جولائی میں ہونے والی سیریز کے2ٹی ٹونٹی میچ پاکستان میں کھیلنے کی آفر کردی۔اس حوالے سے دونوں بورڈز کے اعلیٰ حکام اپریل میں حتمی مذاکرات کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جولائی اور اگست میں ہونے والی سیریز کو 2ٹی ٹونٹی میچز سے مشروط کردیا ہے۔پی سی بی نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیریز کے 2 ٹی ٹونٹی میچ پاکستان میں ہوں اگر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کا مطالبہ تسلیم نہ کیا تو بنگلہ دیش میں ہونےوالی سیریز بھی نہیں ہوگی۔