فریال مخدوم کا رئیلٹی شو میں شرکت سے انکار
لندن(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے رئیلٹی شو بگ برادر میں شرکت کرنے سے معذرت کر لی ہے۔مسز خان نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح شوہر اور بیٹی ہے وہ اپنی فیملی سے دوری وہ ہرگز برداشت نہیں کر سکتیں۔ فریال مخدوم نے مزید کہا کہ شو کیلئے منتخب کئے جانے پر بگ برادر انتظامیہ کی ممنون ہوں۔انہوںنے مزید کہا کہ پہلی ترجیح فیملی ہے اس کے بعد کچھ اور ہے ۔