پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے لوگو کی رونمائی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 26 مارچ سے شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ کے علاوہ پی سی بی کا کوئی اہم عہدیدار موجود نہیں تھا۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی سی بی نائلہ بھٹی تقریب سے خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ پاکستانی سپانسر بین الاقوامی سیریز کو بھی سپانسر کرنا شروع ہو گئے ہیں جس سے پاکستان کا دنیا بھر میں امیج بہتر ہوگا۔ سیریز کے ٹائٹل سپانسر کیو موبائل کے ذیشان قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے کرکٹ کو ہر جگہ پر سپانسر کیا ہے چاہیے وہ لوکل، انٹرنیشنل کرکٹ، پاکستان سپر لیگ ہو۔ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ بیرون ملک کی سیریز کو بھی سپانسر کرنے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین برائیٹو پینٹ عاطف ریاض سکہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ہیروز اور نیٹ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے۔ ریجنل سیلز ہیڈ جے ڈاٹ عدیل اختر، ہیڈ آف مارکیٹنگ پیل محمد شاہد بھی اس موقع پر موجود تھے۔