پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں: ٹائنی آئرن
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)انٹر نیشنل ریسلر ٹائنی آئرن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ پرو ریسلنگ کے کنگ بادشاہ خان نے چار بین الاقوامی ریسلرز کے ہمراہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شائقین پرو ریسلنگ کے دھماکہ خیز مقابلے د یکھنے کیلئے تیار ہو جائیں جو کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ہونگے۔انٹرنیشنل ریسلر ٹائنی آئرن نے کہا کہ پاکستان میں انہیں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ پرو ریسلنگ کے کنگ بادشاہ خان پاکستان میں پہلوانی کے فروغ کیلئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ٹریننگ سینٹرز بھی قائم کرینگے۔