پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بارش کے باعث کھیل روک دیاگیا، سری لنکا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر چار سو گیارہ رنز بنالیےہیں۔

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بارش کے باعث کھیل روک دیاگیا، سری لنکا نے  پانچ وکٹوں کے نقصان پر چار سو گیارہ رنز بنالیےہیں۔

گال میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکا کی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر تین سو رنز سے اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا، تاہم ابتدا میں ہی پاکستانی سپنر سعید اجمل نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جے وردھنے، سماراویرا اور میتھیوز کی اننگ کا خاتمہ کردیا۔ جس کے بعد میزبان ٹیم کے بیٹسمین ایک مرتبہ پھر سنبھل گئے اور انہوں نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر چار سو گیارہ رنز بنالئے۔ اس وقت کریز پر سنگاکارا ایک سو چون اور پرسانا پینتالیس رنز کے ساتھ موجود ہیں جبکہ بارش کے باعث کھیل روک دیاگیا ہے۔