ٹیسٹ رینکنگ،آسٹریلوی ٹیم پہلی پوزیشن پر براجمان‘پاکستان کا تیسرا نمبر
دبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارت اور انگلینڈ کے دوسرے ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی۔ دوسری پوزیشن پرموجود افریقی ٹیم، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ ڈرا کھیلنے پرپہلی پوزیشن پر قبضہ جمالے گی۔بھارت ،انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ آسٹریلوی ٹیم ایک سو تیئیس پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پرموجود ہے۔ جنوبی افریقہ کا دوسرا اور پاکستان کا تیسرانمبرہے۔ سری لنکا جنوبی افریقا دوسراٹیسٹ ڈرا ہونے پر افریقن ٹیم پہلی پوزیشن پر ترقی کرجائے گی۔بیٹنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرزبدستور پہلے پوزیشن پر موجود ہیں۔ خراب کارکردگی پر ہاشم آملہ دو درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔ رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق چھٹی پوزیشن پربراجمان ہیں۔بائولنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین بدستور پہلے نمبر قبضہ جمائے ہوئے ہیں جبکہ پاکستان کے سعید اجمل کی پانچویں پوزیشن برقرارہے۔