پاک کورنگی نے زون پانچ اے ڈویژن لیگ کر کٹ چیمپئن شپ جیت لی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی سٹی کر کٹ ایسوسی ایشن زون پانچ کے زیرِ اہتمام زون پانچ اے ڈویژن لیگ کر کٹ چیمپئن شپ کا فائنل پاک کورنگی کلب نے جیت لیا ۔فائنل میں کورنگی الفتح کو 103رنز سے شکست کا سامنا کر نا پڑا۔ دونوں ٹیموں کا تعارف زون پانچ کے صدر محمد احمد نقوی سے کرایا گیا ، بعد ازاں انھوں نے بال کو ہٹ لگا کر زون پانچ اے ڈویژن لیگ کر کٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کا افتتاح کیا۔ فائنل میں پاک کورنگی کلب نے سات وکٹوں کے نقصان پر 258رنز بنائے۔ فیضان خان نے شاندار سینچری 113رنز دس چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بنائے۔زین انور نے ناقابلِ شکست 60رنزاور محمد آصف نے 30رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔انیس شیخ،جلات خان نے دو، دو وکٹیں حاصل۔کورنگی الفتح 155رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔محمد وقاص نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 81رنز اور جلات خان نے 45رنز بنائے۔ زین انور، مختار احمد نے تین،تین اور سیف اللہ غوری نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔