پی سی بی کی نئی کمیٹیاں عارضی، 6 ہفتے میں کام مکمل کرکے ختم ہو جائیں گی

پی سی بی کی نئی کمیٹیاں عارضی، 6 ہفتے میں کام مکمل کرکے ختم ہو جائیں گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے گورننگ بورڈ کے 33 ویں اجلاس میں تین مختلف بنائی جانے والی کمیٹیوں کو عارضی قرار دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تینوں کمیٹیاں چار سے چھ ہفتے میں اپنا کام مکمل کر کے ختم ہو جائیں گی۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی تین مستقل کمیٹیاں ہیں جن میں ایگزیکٹو کمیٹی جس میں نجم سیٹھی بطور چیئرمین جبکہ اس کے ممبران میں سبحان احمد، بدر ایم خان شامل ہیں۔ کرکٹ کمیٹی جس کے سربراہ شکیل شیخ اور ممبران میں اقبال قاسم، انتخاب عالم، ذاکر خان اور ہارون رشید شامل ہیں تیسری گراس روٹ کمیٹی میں پروفیسر اعجاز فاروقی سربراہ جبکہ ممبران میں گل زادہ، جاوید زمان، ہارون رشید اور مسز شاہین خان شامل ہیں۔