نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی ایڈمنسٹریٹر عمارہ لطیف کے والد انتقال کر گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی ایڈمنسٹریٹر عمارہ لطیف کے والد چودھری محمد لطیف انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ انکے آبائی شہر گوجرہ میں ادا کی گئی ‘ مرحوم کو گوجرہ میں سپردخاک کردیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب دکھ کی اس گھڑی میں عمارہ لطیف کے ساتھ ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔
 اور لواحقین کو صبر عطا کرے۔