قومی ون ڈے ٹورنامنٹ : سلور مرحلہ کل سے شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کا سلور مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔سلور ٹرافی میں 14 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ گروپ میچز کا یکم فروری کو اختتام ہوگا، میچزلاہورمیں کھیلے جانے ہیں۔