سکواش فیڈریشن نے استعمال شدہ فائیو گلاس کورٹ سوا کروڑ میں جرمنی سے خرید لیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان سکواش فیڈریشن نے بیرون ملک سے جرمنی کی مشہور کمپنی کا تیار شدہ ایک کروڑ پچیس لاکھ مالیت کا فائیو گلاس سکواش کورٹ خرید لیا۔ فائیو گلاس اسکواش کورٹ کو آئندہ چند روز میں پشاور میں نصب کیا جائے گا۔ادائیگی چار اقساط میں کی جائے گی۔ پہلی قسط ادا کر دی گئی۔یہ گلاس کورٹ نیا نہیں بلکہ استعمال شدہ ہے۔ ایشین بیچ گیمز میں استعمال کیا گیا تھا۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید رضی نواب کے مطابق پشاور سکواش کھلاڑیوں کی سب سے بڑی نرسری ہے اس لئے وہاں نصب کیا جائے گا۔ہم کافی عرصے سے ایسے سکواش کورٹ کی تلاش میں تھے امید ہے اب کھلاڑیوں کو زیادہ بہتر پریکٹس کے مواقع میسر آئیں گے۔