ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : امریکہ 6 گولڈ میڈل کے ساتھ سرفہرست

برلن (نیٹ نیوز) برلن میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں خواتین کی دو سو میٹر ریس امریکہ کی ایلی سن فلیکس نے جیت لی۔ ایونٹ میں امریکہ کو چھ گولڈ میڈل کے ساتھ سبقت حاصل ہے۔ خواتین کی دو سو میٹرز ریس میں امریکہ کی ایلی سن فیلیکس نے تیسرا ورلڈ ٹائٹل حاصل کر لیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 22 اعشاریہ صفر دو سیکنڈز میں طے کیا۔ مردوں کی چار سو میٹر ریس کا فائنل امریکہ کے لاشون میرٹ نے کامیابی جیتا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 44 اعشاریہ صفر چھ سیکنڈز میں طے کیا۔ مردوں کے ہائی جمپ میں روس کے یروسلاف ریباکوف نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ایونٹ میں امریکہ چھ گولڈ میڈل سمیت سولہ تمغے جیت کر سرفہرست ہے۔ جمیکا کی دوسری اور روس کی تیسری پوزیشن ہے۔