سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ : فیڈرر‘ نڈال ڈجکووچ اور مرے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

سنساٹی (اے پی پی) راجر فیڈرر‘ رافیل نڈال‘ اینڈی مرے اور نوویک ڈجکووچ سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ جائلز سمن اور لٹین ہیوٹ کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ راجر فیڈرر نے آسٹریلیا کے لٹین ہیوٹ کو 6-3 اور 6-4 سے اور سپین کے رافیل نڈال نے جمہوریہ چِیک کے ٹامس برڈوچ کو 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اینڈی مرے نے فرانس کے جولین بینیٹو 4-6 ‘ 6-3 اور 6-1 سے اور سربیا کے نویک ڈجکووچ نے فرانس کے جائلز سمن کو 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سوئس راجر فیڈرر کا مقابلہ برطانیہ کے اینڈی مرے سے جبکہ سپین کے رافیل نڈال کا مقابلہ سربیا کے نویک ڈجکووچ سے ہو گا۔