سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں 202 رنز سے شکست دیدی

گال (اے پی پی) سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 202 رنز سے ہرا کر دوٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1 - 0 کی برتری حاصل کرلی۔ تلکارتنے دلشان کو شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا انہوں نے میچ کی پہلی اننگز میں 93 جبکہ دوسری اننگز میں 123 رنز سکور کئے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دوسری اننگز 259 رنز چار کھلاڑی آوٹ پر اننگز ڈیکلیئر کرکے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 413 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ تاہم سری لنکن باولرز کے سامنے کیویز ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اورسری لنکن باولرزکی عمدہ باولنگ کی بدولت مہمان ٹیم 210 رنزبنا کر آوٹ ہوگئی۔