دوسرا ون ڈے : پاکستان اے نے سری لنکا اے کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا ‘ سیریز میں 2-0 کی برتری

کولمبو (نیٹ نیوز) پاکستان اے کی ٹیم نے سری لنکا اے کو دوسرے ون ڈے میں 3وکٹوں سے شکست سے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ کولمبو میں کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور کھیل کو 30 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ پاکستان اے کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم 30 اوور میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ چمارا کپوگدیرا 53 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ محمد طلحہ اور عبدالرحمن نے 3-3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان اے نے مطلوبہ ہدف 23ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ فہد اقبال نے 47 ‘ احمد شہزاد نے 39 جبکہ خالد لطیف نے 22 رنز بنائے۔