اوول ٹیسٹ : انگلینڈ 373 پر اننگز ڈیکلیئر ‘آسٹریلیا کے دوسری اننگز میں 80 رنز

لندن (نیٹ نیوز) اوول ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 80 رنز بنا لئے تاہم اسے ابھی بھی کامیابی کیلئے مزید 466 رنز کا ہمالیہ سر کرنا ہے۔ اوول لندن میں کھیل کے تیسرے دن انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 58 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی۔ میزبان ٹیم کے سٹراس نے 75، ٹروٹ نے 119 اور گراہم سوان نے 63 رنز کی اننگز کی بدولت 373 رنز کے ٹوٹل تک پہنچا دیا۔ انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 373 رنز 9 کھلاڑی کے آؤٹ ہونے پر ڈیکلیئر کر دی۔ مارکس نارتھ نے 4 جبکہ مچل جانسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 80 رنز بنا لئے تھے۔ شین واٹسن 31 اور سائمن کیٹچ 42 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔