انضمام الحق الیون، توفیق عمر الیون کے درمیان میچ کل کھیلا جائیگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) مسلم جمخانہ کرکٹ کلب کا 44واں سالانہ فیسٹول کرکٹ میچ کل بروز جمعرات کوانضمام الحق الیون اور توفیق عمر الیون کے مابین با غ جناح گراونڈ لاہور میں کھیلا جائے گا اس فیسٹول میچ میں انضمام الحق کے ساتھ ساتھ توفیق عمر، احمد شہزاد، عامر ملک اور دیگر کئی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں ناصر ڈار، فرخ شاہ، طارق رشید، عامر منظور، میاں پرویز اختر، ممتاز حیدر، خالد بٹ شامل ہیں۔