کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک منظور مانی کی نجم سیٹھی سے ملاقات
لاہور (سپورٹس رپورٹر) کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک منظور مانی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیراعظم میاں نواز شریف کو کرکٹ کے فروغ اور بہتری کیلئے پیش کئے جانے والے 21 نکات کی ایک کاپی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بھی دیدی ہے۔ گذشتہ دنوں لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی ایک ملاقات میں منظور مانی نے نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ کے فروغ کیلئے تجاویز پیش کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کی جانب سے انہیں مثبت جواب موصول ہوا ہے جس پر میں ان کا مشکور ہوں۔