پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز دو، دو سے برابر ہے۔ پاکستان اور انگلش کرکٹ بورڈ کے درمیان پیدا ہونے والے حالیہ تناؤ کے بعد ساؤتھیمپٹن میں ہونے والے فیصلہ کن میچ میں سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔ امکان ہے کہ پاکستان وننگ کمبی نیشن برقرار رکھتے ہوئے چوتھے میچ کی فاتح ٹیم کو ہی میدان میں اتارے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انکی ٹیم نے سیریز کے گذشتہ دو میچ جیت کر شاندار کم بیک کیا ہے اور وہ آخری میچ میں بھی اسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔