جنوبی افریقہ میں چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز ۔۔ پہلا میچ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا

جنوبی افریقہ (اے ایف پی) منگل سے چیمپئنر ٹرافی کے سلسلے میں کرکٹ کی آٹھ بہترین ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچوں کا آغاز ہو رہا ہے۔ میچ کا آغاز برطانوی وقت کیمطابق دن کے1:30 بجے دن کوہوگا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کیدرمیان کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی اور اختتامی میچ جنوبی افریقہ کے مشہور گراؤنڈ سینچورین میں کھیلا جائے گا۔چیمیئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہونا تھا لیکن سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پہلے ان مقابلوں کو ملتوی کیا گیا اور بعد میں انہیں جنوبی افریقہ منتقل کر دیا گیا۔