انگلینڈ نے خود کو آخری ایک روزہ میچ میں مکمل شکست سے بچا لیا

انگلینڈ(اے ایف پی) انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ریور سائڈ میں ہونے والے ساتویں اور آخری ایک روزہ میچ میں چار وکٹوں سے ہرا کر خود کو سات میچوں کی سیریز میں سات صفر سے بچا لیا۔ ساتویں ایک روزہ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو چھہتر رنز بنائے اور انگلینڈ کو ایک سو ستتر رنز کا ہدف دیا جو اس نے چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور اس طرح سیریز ایک چھ پر ختم ہو گئی۔ انگلینڈ کی طرف سے گریمی سوان نے سب اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے صرف اٹھائیس رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جس کے نتیجے میں آسٹریلیں کی ٹیم صرف ایک سو چھہتر کا سکور بنانے تک محدود رہ گئی۔اینڈریو سٹارس اور اور جو ڈینلی نے بالترتیب چھیالیس اور تریپن رنز بنا کر انگلینڈ کو ایک سو چھ رنز کی ایک اچھی بنیاد فراہم کر دی لیکن ان کے بعد آنے والے بیٹسمین زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے اور انگلینڈ کے تیسری چوتھی اور پانچویں وکٹ چار چار رنز کے سکور پر گرتی گئیں۔