قومی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کی صلاحیت رکھتی ہے : سابق کرکٹرز
لاہور(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، کھلاڑیوں کو دلیر کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے نوائے وقت کے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق فاسٹ باولر سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ دبئی کی سلو وکٹوں پر سعید اجمل کی کمی محسوس ہوگی، اس کے باوجود ٹیم کے کھلاڑی کو دلیری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔ کپتان مصباح الحق کو مسلسل تنقید کی وجہ سے انڈر پریشر کیا گیا ہے، ٹیسٹ سیریز میں اسے ہمت دکھانا ہوگی ۔ ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ سعید اجمل دنیا کے نمر ون سپن باولر ہیں ان کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جائے گا۔ کپتان مصباح الحق کا فارم میں آنا ضروری ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد ڈی مورال ہے اسے کم بیک کرنے کیلئے ٹیم مینجمنٹ کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ دس رکنی ٹیم مینجمنٹ میں جب اختلافات ہوں تو کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری کس پر ڈالی جائے گی۔