چیئرمین پی سی بی کی صدارت میںگورننگ بورڈ کا اجلاس آج ہوگا
لاہور(نمائندہ سپورٹس + سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی صدارت میں گورننگ بورڈ کا اجلاس آج(بدھ کو) ہوگا۔اجلاس میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے قانونی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی حالیہ پاکستان آمد کے حوالے سے بھی بی او جی کو بریفنگ دی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بورڈ آف گورنز کا اجلاس آج (بدھ کو)طلب کر رکھا ہے جو ان کی سربراہی میں پہلا اجلاس ہوگا۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی حالیہ پاکستان آمد کے حوالے سے بی او جی کو بریفنگ دی جائے گی اور پاک بھارت کرکٹ سریز کے لیگل معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات پر بھی بحث ہوگی اجلاس میں ریجن کرکٹ کے صدر کی معیاد بڑھانے پر آئین میں ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا۔