انگلینڈ ویمنز ٹیم نے ٹی ٹونٹی میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
کینبرا(سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ ویمنز ٹیم نے آسٹریلیا کو آخری ٹی20 میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ آخری ٹی20 میچ میں آسٹریلیا ویمنز نے 2 وکٹوپر 178 رنز بنائے۔بتھ مونی نے 117 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔ انگلینڈ ویمنز نے ہدف 6 وکٹوں پر حاصل کیا۔انگلینڈ نے 179 رنز کا ہدف ھاصل کر کے ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑا ہدف حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔اس سے قبل بھی ویمنز ٹی20 مقابلوں میں بڑا ہدف حاصل کرنے کا عالمی اعزاز بھی انگلینڈ کو ہی حاصل تھا جس نے2009 میں آسٹریلیا ہی کیخلاف 165 رنز کا ہدف حاصل کر کے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔وائٹ نے 100 رنز کی اننگز کھیلی سیریز انگلینڈ کے نام رہی لیکن ایشز سیریز مجموعی طور پر 8-8 پوائنٹس سے ٹائی ہو گئی اور سیریز ڈرا ہونے کی وجہ سے آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب رہی۔