فٹنس مسائل کے شکار فاسٹ باولر شعیب اختر اگلے ماہ انگلینڈ میں کھیلے جانے والے ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے ڈراپ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس مسائل کے شکار قومی فاسٹ باولر شعیب اختر کو اگلے ماہ انگلینڈ میں کھیلے جانے والے ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سے مشورہ کے بعد اس بات کا اعلان کیا۔ پی سی بی کی جانب سے 10 روز بعد شعیب اختر کو فٹنس ٹیسٹ دینے کی ہدایت کی ہے جبکہ دوسری طرف پی سی بی نے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے شعیب اختر کے متبادل کھلاڑی کیلئے درخواست کر دی ہے جس کیلئے راوافتخار کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ شعیب اختر نے میگا ایونٹ کیلئے بھوربن میں لگائے گئے کنڈیشنگ کیمپ میں بھی شرکت نہیں کی تھی اور اپنے پرائیویٹ ڈاکٹر سے سرٹیفیکیٹ بنا کر پی سی بی میں جمع کرایا تھا جبکہ پی سی بی کے میڈیکل پینل سے مشورہ نہیں کیا تھا۔ شعیب اختر نے کہا کہ ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا افسوس رہے گا۔