آئی پی ایل، دہلی ڈیئر ڈیولز نے ممبئی، بنگلور نے دکن چارجرز کو ہرا دیا

پری ٹوریا(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی پی ایل ٹونٹی 20 میں دہلی ڈئیرڈیولز کی ٹیم نے ممبئی انڈینز کو آخری لیگ میچ میں 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ ممبئی انڈینز نے پہلے کھیلتے ہوئے 165 رنز بنائے۔ ممبئی انڈینز کی طرف سے ٹنڈولکر نے 41، رائنانے 41رنز بنائے۔ دہلی ڈئیرڈیولز کی طرف سے نینز نے 3 اور سنگاوان نے 2 وکٹیں حاصل لیں جس کے جواب میں دہلی نے 18 ویں اوور میں ہدف 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ گمبھیر نے 47اور سہواگ نے 50رنز بنائے۔ ممبئی انڈینز کے ہربھجن سنگھ نے 4وکٹیں حاصل کیں۔آئی پی ایل کے دوسرے میچ میں رائل چیلنجر بنگلور نے دکن چارجرز کو 12 رنز سے ہرا دیا رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے کھیلتے ہوئے دکن چارجرز کو 171 رنز کا ہدف دیا جس میں پانڈے نے 144 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔ دکن چارجرز کی طرف سے اوجما نے دو وکٹیں لیں دکن چارجرز کی طرف سے صرف گبز 60 رنز بنا کر نمایاں رہے رائل چیلنجرز بنگلور کی طرف سے انیل کمبلے اور اکھیل نے 2,2 وکٹیں لیں۔