انڈر16 گرلز سپورٹس گالا، جوڈو میں پنجاب کی ثمرہ کا گولڈ میڈل

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ انٹر پرونشل گرلز انڈر16 سپورٹس گالا کے تیسرے روز جوڈو کے 36 کلوگرام وزن میں پنجاب کی ثمرہ نے گولڈ، بلوچستان کی کبریٰ نے سلور جبکہ کشمیر کی تہرین اور سندھ کی انعم نے برونز میڈل حاصل کیا۔44 کلو گرام وزن میں بلوچستان کی زیبا نے طلائی تمغہ جیتا۔ کراٹے 35 کلو گرام میں پنجاب کی اقصیٰ عروج نے گولڈ، سندھ کی جویریہ عروج نے سلور جبکہ کشمیر کی اقراء اور بلوچستان کی دانا مینگل نے برونز میڈل حاصل کئے۔ ٹیم کاتا میں پنجاب نے گولڈ، سندھ نے سلور جبکہ بلوچستان نے برونز میڈل حاصل کیا۔ کراٹے کی تائیکوانڈو 42 کلو گرام میں پنجاب کی انعم خان نے گولڈ، سندھ کی ہاجرہ علی نے سلور جبکہ کشمیر کی ہما تبول اور بلوچستان کی امبر نے برونز میڈل حاصل کیا۔ تائیکوانڈو کی تقریب تقسیم انعام کی مہمان خصوصی چیئرپرسن چیف مسٹر ٹاسک فورس برائے سپورٹس نیوا عثمان عمر اور چیئرمین ٹاسک فورس برائے سپورٹس محمد اعجاز گل نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹس میں صوبہ سندھ نے پنتجاب کو 3-1 سے شکست دے کر مقابلے جیت لیے اس طرح سندھ نے پہلی، پنجاب نے دوسری جبکہ کشمیر نے تیسری پوزیش حاصل کی انفرادی مقابلوں میں سندھ کی ثناء ارم نے سندھ ہی عبیرہ کو شکست دی۔