پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک لمیٹڈ لاہور نے دوسری بار گورنر گولڈ کرکٹ کپ جیت لیا

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک لمیٹڈ لاہور نے دوسری بار گورنر گولڈ کرکٹ کپ جیت لیا

لاہور(  سپورٹس رپورٹر)پنجاب پروانشنل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ لاہور نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کراچی کو سنسنی خیز مقابلے میں10  رنز سے شکست دیکر مسلسل دوسری بارسٹیٹ  بینک گولڈ کپ گورنر انٹر بینک کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں پی پی سی بی ایل نے 20اوورز میں  7   وکٹوں پر 190 رنز بنائے۔یوبی ایل کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا تھے جنہوں نے فاتح اور رنز اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ ا  ان کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک نے گزشتہ دس برسوں سے سالانہ بنیادوں پر کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے کا سلسلہ جاری  کر رکھا ہے جسے مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔