پاکستان ٹیم کے اگلے میچز اور ریکارڈ

پاکستان ٹیم کے اگلے میچز اور ریکارڈ

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ٹاکرا کل بروز اتوار کو شیر بنگلہ سٹیڈیم میرپور میں ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مختصر فارمیٹ کے دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک سات میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے چھ میچوں میں پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کر رکھی ہے جبکہ چار میچوں میں شکست اور ایک میچ برابری پر ختم ہوا ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے چار ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں چار مرتبہ ایک دوسرے کے سامنے آ چکی ہیں جن میں سے دو مرتبہ پاکستان اور دو مرتبہ آسٹریلیا کامیابی حاصل کر چکی ہے۔ پاکستان ٹیم کا تیسرا میچ میزبان بنگلہ دیش کے خلاف 30 مارچ کو کھیلے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان اب تک ٹی ٹونٹی کے 6 میچ کھیلے جا چکے ہیں جو تمام کے تمام پاکستان ٹیم نے جیت رکھے ہیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین مرتبہ آمنا سامنا ہو چکا ہے جس میں پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔ پاکستان ٹیم اپنا چوتھا اور آخری لیگ میچ یکم اپریل کو دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مختصر فارمیٹ کے اب تک تین میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے دو میں پاکستان جبکہ ایک میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کامیاب ہو سکی ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں پہلی بار دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگی۔