ورلڈٹی ٹوئنٹی،پاکستان دوسرامیچ کل آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا

 ڈھاکہ (آئی این پی )پانچویں آئی سی سی  ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سپر ٹین مرحلے پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ (کل)اتوارکو آسٹریلیاکیخلاف کھیلے گا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شرو ع ہوگا۔پاکستان اپنا تیسرا میچ 30مارچ کو کوالیفائنگ ٹیم جبکہ چوتھا اور آخری گروپ میچ یکم اپریل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا، پاکستانی ٹیم تمام میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، میرپور میں کھیلے گی۔