نمل کا 2 روزہ سپورٹس گالا ریلوے سٹیڈیم میں شروع

نمل کا 2 روزہ سپورٹس گالا ریلوے سٹیڈیم میں شروع

لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئج (نمل) کا دو روزہ سالانہ سپورٹس گالا ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو میں شروع ہو گیا۔ کھیلوں کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم تھے جنہوں نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر کھیلوں کا افتتاح کیا۔ سپورٹس گالا کے پہلے روز کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹگ آف وار، والی بال، باسکٹ بال، تھری لیگ ریس، بوری ریس، میوزیکل چیئر کے علاوہ ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوئے۔ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب آج ہو گی۔