عامر اطلس نے لائلپور نیشنل اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی

عامر اطلس نے  لائلپور نیشنل اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) لائلپور نیشنل اوپن سکوائش چیمپئن شپ کے مینز فائنل میں عامر اطلس اور وومنز فائنل میں ثمر انجم نے نیشنل چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ مقامی کلب میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں عامر اطلس نے فرحان زمان کو2/11،11/8،4/11،11/7اور11/8سے ہرایا اور یہ میچ 54منٹ جاری رہاجبکہ ثمر انجم نے رفعت خاں کو 11/7،11/5اور11/6سے شکست دی یہ میچ 34منٹ کھیلا گیا۔فائنل مقابلوں کے موقع پر وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی مہمان خصوصی تھے۔