شائقین کرکٹ کابھارت کیخلاف میچ کیلئے ناقص ٹیم سلیکشن پر وزیراعظم سے تحقیقات کا مطالبہ

شائقین کرکٹ کابھارت کیخلاف میچ کیلئے ناقص ٹیم سلیکشن پر وزیراعظم سے تحقیقات کا مطالبہ

 کراچی/لاہور/اسلام آباد(آئی این پی) شائقین کرکٹ کا پانچویں ٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں بھارت کیخلاف انتہائی ناقص ٹیم سلیکشن پر پی سی بی کے سرپرست اعلی وزیراعظم نواز شریف سے تحقیقات اور شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرانے والی شخصیات کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ‘ مختلف شہروں میں مشتعل شائقین کا مایوس کن کارکردگی پر اپنے سخت جذبات کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات پورے ملک میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پورے ملک میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سوگ کی سی کیفیت پائی گئی۔ شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ ٹیم لڑ کر ہارتی تو کوئی افسوس نہ ہوتا لیکن جس طرح سے تمام بلے بازوں اور اس کے بعد کپتان حفیظ ‘ عمر گل اور دوسرے بائولرز نے بائولنگ کرائی وہ انتہائی شرمناک تھی۔ شائقین کرکٹ نے وزیراعظم سے مکمل تحقیقات کرواکر ذمہ داران کیخلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔