خواتین ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے ہو گا‘آسٹریلوی ٹیم اعزاز کا دفاع کریگی

خواتین ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے ہو گا‘آسٹریلوی ٹیم اعزاز کا دفاع کریگی

 ڈھاکہ (آئی این پی) چوتھا آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ (کل)اتوارسے شروع ہو گا۔ آسٹریلوی ٹیم مسلسل تیسری بار ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے میدان میں اترے گی۔ 6 اپریل تک جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر دنیائے کرکٹ کی ٹاپ دس ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس اے اور بی میں تقسیم کیا گیا ہے۔